
کوٹ رادھا کشن: مبینہ طور پر زیادہ بجلی کا بل آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی
قصور/کوٹ رادھا کشن: کوٹ رادھا کشن کے مقامی صحافی خلیل کے مطابق نواحی گاؤں بھوتن پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر زیادہ بجلی کا بل آنے پر ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق متوفی تین بچوں کا باپ تھا اور مزدوری کر کے اپنے اہلِ خانہ کا گزر بسر کرتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ بجلی کا بل آنے کے بعد وہ شدید پریشانی میں مبتلا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
