
دفاعی معاہدے کی خوشی میں کھڈیاں خاص میں ریلی، شام 7:30 بجے پنجاب کالج سے روانگی
کھڈیاں خاص: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدے کی خوشی میں کھڈیاں خاص کی عوام کی جانب سے بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ریلی کے انتظامات عوامی خدمت کمیٹی کھڈیاں کی جانب سے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ریلی کی قیادت عبدالرحمن شاہ کاظمی کریں گے۔
ریلی شام 7:30 بجے پنجاب کالج کھڈیاں سے شروع ہوگی اور کلمہ چوک کھڈیاں میں اختتام پذیر ہوگی، جہاں ریلی کے شرکاء کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق اختتامی تقریب ملی نغموں سے بھرپور ہوگی، جبکہ اس موقع پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے خوشی اور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
عبدالرحمن شاہ کاظمی نے کھڈیاں خاص کی عوام سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری قومی جذبے کے ساتھ اس پروگرام کا حصہ بنیں۔
