
قصور یونیورسٹی منصوبہ: کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے قصور کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کا بنیادی کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے، کیونکہ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی اور ترقیاتی وژن کا حصہ ہے۔
صحافی محمد سلیم بلوچ کے سوال پر انہوں نے مقامی سطح پر کردار ادا کرنے والی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نعیم صفدر اور سعد وسیم شیخ نے بھی اس منصوبے کی تکمیل اور آگاہی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات کو دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور قصور یونیورسٹی بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے علاقے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
