
چوہدری منظور احمد کی انٹرنیشنل کرسچن وائس کینیڈا کے زیر اہتمام پکنک میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
قصور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے انٹرنیشنل کرسچن وائس کینیڈا کے زیرِ اہتمام منعقدہ پکنک میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران مسیحی برادری کے افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چوہدری منظور احمد نے کہا کہ اقلیتوں کی محبت اور خلوص قابلِ قدر ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اقلیتوں کے آئینی حقوق، مذہبی آزادی، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبردار رہی ہے۔
انہوں نے شہید شہباز بھٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت، انصاف اور مذہبی آزادی کے لیے دی گئی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چوہدری منظور احمد نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق، تحفظ اور باعزت مقام کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
