
Kasur Police Arrest 6 in Kite String Crackdown
قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے پتنگیں اور ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تقریباً ایک ہزار پتنگیں اور 20 سے زائد چرخیاں ڈور برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عظیم حفیظ کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
