
Kasur Police Arrest Man for Kite Making and Selling
قصور: تھانہ اے ڈویژن پولیس نے پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں ملزم شکیل کو گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں اور پتنگ سازی کا سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی سربراہی میں کی گئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
