
قصور: بلدیہ چوک کا جدید فوڈ کورٹ، شہر کی خوبصورتی میں نیا اضافہ
قصور: مقامی صحافی محمد سلیم بلوچ نے بلدیہ چوک میں قائم کیے جانے والے جدید فوڈ کورٹ کو قصور کی خوبصورتی میں ایک نمایاں اضافہ قرار دیتے ہوئے منصوبے کو سراہا ہے۔
محمد سلیم بلوچ کے مطابق اس خوبصورت منصوبے کی تکمیل کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ایم این اے شیخ سعد وسیم، ایم پی اے سٹی قصور حاجی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا کی کاوشوں کو جاتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فوڈ کورٹ شہریوں کے لیے معیاری خوراک، صحت مند تفریح اور خوشگوار لمحات کا خوبصورت مرکز بنے گا۔
