
حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے موقع پر قصور میں 29 اگست کو مقامی تعطیل
قصور: ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے سلسلے میں 29 اگست 2026 بروز ہفتہ قصور میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 29 اگست کو قصور میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔ تاہم ضروری نوعیت کی سروسز اور عوامی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق خدمات انجام دیں گے۔
