
پھول نگر کانفرنس کی کامیابی پر جے یو آئی قصور کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع قصور کے وفد نے تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس، پھول نگر کی کامیابی کے بعد جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت مفتی محمد سفیان معاویہ نے کی، جبکہ وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الحسن سمیت ضلع قصور کی مختلف تحصیلوں کے امراء اور نظماء بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے پھول نگر میں منعقدہ تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس کے انعقاد اور انتظامات سے متعلق آگاہ کیا اور کانفرنس کے انعقاد پر قائد جمعیت کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے کامیابی پر مبارکباد دی۔
