
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڈیاں خاص میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریب، قومی جذبے کا اظہار
کھڈیاں خاص، قصور: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڈیاں خاص میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پی آر او سید عبدالرحمان شاہ اور معروف عالمِ دین، ماہرِ تعلیم و پی ایچ ڈی سکالر سید شہزاد بخاری تھے۔
تقریب میں ادارے کے اساتذہ کرام، طلباء، معززینِ علاقہ اور دیگر اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خوبصورتی سے سجایا گیا ہال ملی جذبے، سبز ہلالی پرچموں اور وطن سے محبت کے احساس سے جگمگا رہا تھا۔
تقریب کا مقصد نئی نسل میں آزادی کی قدر، وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ مقررین نے آزادی کی نعمت کی اہمیت اور ملک و قوم کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
