
🇵🇰 جشنِ آزادی کے موقع پر ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا پیغام
پیغام
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے راہبر پاکستان کے عظیم قائد رہبر اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی کوششوں کیساتھ ساتھ ہمارے آباء و اجداد کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا، اس لیے ہم پر فرض ہے کہ اپنے عظیم لیڈروں کے افکار کی روشنی میں اپنے پیارے وطن کو آگے لیکر جائیں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، جہاں سب کے انصاف ہو، قانون کی حکمرانی ہو کیونکہ جس معاشرے میں انصاف ملے وہ معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔ آخر میں انہوں نے قصوری عوام کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
