
عید میلاد النبی ﷺ: قصور میں 55 جلوسوں کی سکیورٹی پر تقریباً 1000 پولیس اہلکار تعینات
قصور: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قصور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
قصور پولیس کے مطابق ضلع بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 55 جلوس نکالے جائیں گے، جن کی سکیورٹی کے لیے تقریباً 1000 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پولیس کی جانب سے جلوسوں اور متعلقہ مقامات پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
