
بلاول بھٹو کا نواز شریف پر طنز، “قصور کو لاہور نہیں بنا سکے، گلگت کو کیسے بنائیں گے؟”
میرپور (آزاد کشمیر): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپور آزاد کشمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ایک پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے گلگت بلتستان میں کہا تھا، “ہم گلگت کو لاہور بنا دیں گے۔” انہوں نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کرنا تھا تو پہلی، دوسری یا تیسری بار وزارتِ عظمیٰ کے دوران ہی کر دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اس دعوے کو قبول نہیں کیا۔
اپنی تقریر کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ضلع قصور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “آپ قصور کو لاہور نہیں بنا سکے، تو گلگت کو لاہور کیسے بنائیں گے؟”
