سی سی ڈی (Crime Control Department) قصور کا اہم اجلاس ڈی پی او قصور کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں آر او سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن اور ایس پی انویسٹی گیشن قصور نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں سی سی ڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکوؤں، عادی مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز اور سخت کی جائیں گی۔
ڈی پی او نے سی سی ڈی ٹیم کو ہدایت دی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اور ٹارگٹڈ آپریشنز کو یقینی بنایا جائے۔
