
پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر قصور میں کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے
قصور: پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور میں کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے میل اور فی میل کالجز نے حصہ لیا۔
کوئز مقابلے میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور کی طالبہ نور فاطمہ (بی ایس انگلش) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح مضمون نویسی کے مقابلے میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور کی طالبہ صبغہ لطیف (بی ایس انگلش) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلوں کے منصفین میں پروفیسر نیامت علی، پروفیسر عبدالواجد، پروفیسر شاید یوسف اور پروفیسر جویریہ عارف شامل تھیں۔
ڈاکٹر محمد لطیف اشعر نے فوکل پرسن کی حیثیت سے ان مقابلوں کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔
