
پتوکی کی طالبہ کے لاہور بورڈ میں ٹاپ کرنے پر علامہ ناصر مدنی کا طنزیہ تبصرہ
قصور: پتوکی کی طالبہ آمنہ محبوب کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد مختلف سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
اسی حوالے سے علامہ ناصر مدنی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پتوکی کی طالبہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا:
“لاہور بورڈ میں پتوکی ٹاپ، پتوکی کی بیٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ماشاء اللہ… لڑکو! اب بھی موبائل ہی چلاتے رہو۔”
ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
