
کوٹ رادھاکشن میں دن دیہاڑے ڈکیتی، تاجر پر فائرنگ، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے
کوٹ رادھاکشن: کوٹ رادھاکشن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی۔
دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک تاجر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تاجر شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی تاجر کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
نوٹ: مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
