
صحافی کی آواز کو دھونس اور دھمکی سے دبایا نہیں جا سکتا، سلیم بلوچ
قصور: پریس کلب قصور کے جنرل سیکریٹری سلیم بلوچ نے کہا ہے کہ صحافی کی آواز کو دھونس، دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا، اور پریس کلب قصور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اپنے بیان میں سلیم بلوچ نے کہا کہ پریس کلب قصور کا ہر رکن نہ صرف قصور بلکہ پاکستان بھر کے صحافیوں کے حقوق اور آزادیِ صحافت کے لیے فرنٹ لائن پر مقدمہ لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ہر قسم کے دباؤ اور ہراسانی سے محفوظ ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے اور صحافیوں کی آواز کو دبانے کی ہر کوشش کی مخالفت کی جائے گی۔
