
قصور: ساندہ چشتانہ میں چھوٹے بھائی کے مبینہ حملے میں ساجد ایڈووکیٹ جاں بحق
قصور: ضلع قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کی حدود ساندہ چشتانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی ساجد ایڈووکیٹ پر چھریوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔
KforKasur کے مقامی نمائندے اور مقامی صحافی سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق زخمی ساجد ایڈووکیٹ کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم نشے کا عادی بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گنڈا سنگھ والا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
