
بلھے شاہ ایکسپریس کی افتتاحی تقریب، تیاریاں آخری مرحلے میں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کھڈیاں ریلوے اسٹیشن کا دورہ
قصور/کھڈیاں خاص: بلھے شاہ ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ اس سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کھڈیاں خاص ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور عوامی جلسے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان اور ملک اعجاز احمد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے ریلوے اسٹیشن اور جلسہ گاہ میں جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ ذمہ داران کو تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افتتاحی تقریب میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام امور بروقت مکمل کیے جائیں۔
واضح رہے کہ بلھے شاہ ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح آج 17 جولائی 2026 بروز جمعہ شام 5 بجے کھڈیاں خاص ریلوے اسٹیشن پر کیا جائے گا۔ تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خان شریک ہوں گے۔
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی کو ضلع قصور، خصوصاً کھڈیاں خاص اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک اہم سفری سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔
