
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی کھڈیاں آمد، بلھے شاہ ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ
قصور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرڈ اسٹیشن کھڈیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلھے شاہ ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں عوامی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مقامی عمائدین، کارکنوں اور دوست احباب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 17 جولائی 2026 کو شام 5 بجے کھڈیاں خاص ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔ ملاقات میں شریک افراد نے تقریب کی کامیابی کے لیے اپنے مکمل تعاون اور بھرپور شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
واضح رہے کہ بلھے شاہ ایکسپریس کا روٹ لاہور، قصور، کھڈیاں خاص سے ہوتے ہوئے پاکپتن تک ہوگا، جس سے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور خطے میں ریلوے رابطوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
