
“اس خودکشی کا ذمہ دار کون؟” — سینئر صحافی حامد میر کا کوٹ رادھا کشن واقعے پر سوال
قصور/کوٹ رادھا کشن: سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر کوٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے صرف ایک سوال اٹھایا:
“اس خودکشی کا ذمہ دار کون؟”
یہ ردِعمل اس واقعے کے بعد سامنے آیا جس میں کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں بھوتن پورہ کے رہائشی، تین بچوں کے والد، ایک نوجوان کے بارے میں مقامی صحافی خلیل کے مطابق یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ مبینہ طور پر زیادہ بجلی کا بل آنے کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ مختلف حلقوں میں اس افسوسناک سانحے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حامد میر کی جانب سے اٹھایا گیا یہ سوال سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں صارفین واقعے کے مختلف پہلوؤں پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
