
“مسٹر ٹرمپ! ایک دن بمباری، دوسرے دن شکریہ؟” — کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا سخت ردِعمل
قصور: سابق صوبائی وزیر داخلہ، جیل خانہ جات، آبپاشی و آبادی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ طرزِ عمل پر سخت تنقید کی ہے۔
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے پیغام میں کہا کہ “مسٹر ٹرمپ! آخر آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ ایک دن آپ ان پر بمباری کرتے ہیں اور اگلے ہی دن ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہ بھی آپ ہی کی طرح خطرناک ذہنیت کے حامل ہیں۔ اللہ اس دنیا کی حفاظت فرمائے۔”
انہوں نے اپنے بیان میں امریکی پالیسی کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ایسے رویے دنیا میں مزید بے یقینی اور کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔
