
الخدمت فاؤنڈیشن قصور کے زیرِ اہتمام مانا والا میں سمر سبیل پمپ اور واٹر ٹینکی کا افتتاح
قصور: الخدمت فاؤنڈیشن قصور کے زیرِ اہتمام مانا والا میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے سمر سبیل پمپ اور واٹر ٹینکی کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی بنیادی انسانی ضرورت ہے اور ایسے فلاحی منصوبے عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔
