
مولانا فضل الرحمٰن کے بیان سے دلی دُکھ ہوا، شہداء کی بے حرمتی کسی طور قابلِ قبول نہیں: ملک احمد خان
قصور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آج پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ “مولانا فضل الرحمٰن کے بیان سے دلی دُکھ ہوا، شہداء کی بے حرمتی کسی طور پر قابلِ قبول نہیں۔”
انہوں نے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کا احترام ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے ایسے الفاظ سے اجتناب کیا جانا چاہیے جن سے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہوں۔
