
صحافی میاں جہانزیب قمر نے مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ مؤقف پر تنقید کر دی
قصور/چونیاں: ضلع قصور کی تحصیل چونیاں سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی میاں جہانزیب قمر نے سوشل میڈیا پر ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ مؤقف پر تنقید کی ہے۔
اپنی پوسٹ میں میاں جہانزیب قمر نے لکھا:
“کیا مولانا فضل الرحمن کا بیٹا اسد محمود، میجر عدنان شہید جتنی تنخواہ کی خاطر مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے سینے پر گولی کھائے گا؟ یہاں مورخ لکھے گا کہ اسد محمود، میجر عدنان شہید کی مونچھ کے بال برابر بھی نہیں ہے۔”
صحافی میاں جہانزیب قمر نے اپنی تحریر میں قومی سلامتی، افواجِ پاکستان اور شہداء کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ یہ بیان میاں جہانزیب قمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ذاتی مؤقف ہے۔
