
400 بسوں کا قافلہ کوٹ رادھا کشن سے لانے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آگئیں
قصور: پھول نگر میں منعقدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جلسے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے، جس میں جماعت کے ایک رہنما دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “صرف کوٹ رادھا کشن سے 400 بسوں کا قافلہ جلسے میں شریک ہوا۔”
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اس دعوے پر تبصرے کیے۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ جلسے کے شرکاء کی بڑی تعداد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع، جن میں ملتان، مظفرگڑھ اور دیگر علاقے شامل ہیں، سے آئی تھی، جبکہ ان کے مطابق ضلع قصور سے شریک ہونے والوں کی تعداد نسبتاً کم تھی۔
تاہم، KforKasur اس دعوے یا سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصروں کی آزادانہ تصدیق نہیں کرتا۔
