
ایک ہفتے میں دوسری ملاقات: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات
لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی، جو ایک ہفتے کے دوران دونوں رہنماؤں کی دوسری ملاقات ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور پنجاب اسمبلی سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات، عوامی مسائل کے حل اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں بھی توجہ حاصل کی ہے۔ تاہم ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
