
تھانہ الہ آباد: تین روز قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والے نوجوان اشفاق انور کے اغواء کا مقدمہ درج، ورثاء شدید پریشان
اہل خانہ کے مطابق اشفاق انور گزشتہ تین روز سے لاپتہ ہیں اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے باعث ورثاء شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔
ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر نوجوان کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور اغواء میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی واقعے کا نوٹس لینے اور اشفاق انور کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
