
Electricity Issues Resolved in Atras Singh Wala, Kasur
قصور کے نواحی گاؤں عطرسنگھ والا میں بجلی کے ٹاور، تاروں اور ٹرانسفارمر سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جانے پر اہل علاقہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اہلیانِ گاؤں کی جانب سے جاری کردہ اظہارِ تشکر کے مطابق عوامی مسئلے پر فوری توجہ دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، جس سے علاقے کے رہائشیوں کو بڑی سہولت میسر آئی ہے۔ اہل علاقہ نے اس پیش رفت کو عوامی خدمت اور مقامی مسائل کے حل کی جانب قابلِ تحسین قدم قرار دیا۔
اس موقع پر ملک اعجاز احمد خان، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) قصور، سردار عرفان احمد ڈوگر، چوہدری سیف کمبوہ، سیکرٹری سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، اور رانا محمد ارشاد خان، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کھڈیاں خاص سمیت دیگر معززین نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے منتخب نمائندوں اور متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے عوامی مشکلات کا نوٹس لے کر عملی اقدامات کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔
اظہارِ تشکر کرنے والوں میں چوہدری غلام نبی کمبوہ، سردار ڈاکٹر اشرف ڈوگر، چوہدری ڈاکٹر علی شیر کمبوہ نمبردار، چوہدری ماسٹر شکیل احمد کمبوہ، چوہدری محمد ہمایوں کمبوہ، چوہدری غلام رسول کمبوہ (سعودی عرب) اور دیگر اہل علاقہ شامل ہیں۔
اہلیانِ عطرسنگھ والا نے ملک محمد احمد خان اور ملک رشید احمد خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
منجانب: اہلیانِ گاؤں عطرسنگھ والا و معززین علاقہ
