
Kasur Pays Tribute to Martyr Abdul Qadeer Jutt from Khudian Khas
قصور (بیورورپورٹ): کھڈیاں خاص کی الفلاح کالونی کے رہائشی عبدالقدیر جٹ ولد عمر جٹ کی وزیرستان میں خوارج کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت پر قصور کی عوام کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
شہید عبدالقدیر جٹ نے وطنِ عزیز کے دفاع، امن اور سلامتی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی کو قصور کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے بہادر سپوت قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
قصور کی عوام نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
اللہ تعالیٰ شہید عبدالقدیر جٹ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
شہداءِ وطن ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
