
Kasur Police Arrest 6 in Kite and String Crackdown
قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے پتنگیں اور ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 500 سے زائد پتنگیں اور ڈور کی 36 چرخیاں برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن عظیم حفیظ کی سربراہی میں کی گئی۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ قصور شہر سمیت ضلع بھر میں پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
