
قصور: صدر پتوکی پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار
قصور: تھانہ صدر پتوکی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی عامر اسلم کی سربراہی میں کی گئی۔ ملزم مبینہ طور پر صدر پتوکی اور گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھا۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
