
منڈی عثمان والا ریلوے اسٹیشن پر حادثہ، ریلوے ملازم چھت سے گر کر زخمی
قصور: منڈی عثمان والا ریلوے اسٹیشن پر کام کے دوران حادثے میں ریلوے کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن منڈی عثمان والا پر شیلٹر ہاؤس کی چھت سے چادر ہٹانے کے دوران ریلوے ملازم اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے جا گرا، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔
