
قصور: 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب نے قصور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کے دوران بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
