
اردو عنوان:دو روزہ سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والے لڑکے کی لاش برآمد
قصور: دو لڑکوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ریسکیو 1122 نے دو روزہ ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والے لڑکے کی لاش برآمد کر لی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کال موصول ہوئی کہ دو لڑکے ڈوب گئے ہیں، جن میں سے ایک کو مقامی افراد نے بچا لیا جبکہ دوسرا لڑکا پانی میں ڈوب گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے قریبی ریسکیو گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو روز تک مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا اور انتھک محنت کے بعد ڈوبنے والے لڑکے کی ڈیڈ باڈی ریکور کرلی۔
لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔
