
قصور بارڈر پر بھارتی BSF کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی
قصور بارڈر کے قریب بھارتی BSF کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید، ایک زخمی
قصور: پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر قصور بارڈر کے قریب لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی شہریوں پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF) کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو BSF نے مبینہ طور پر بغیر وارننگ فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق تینوں شہری نہتے تھے اور کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
فائرنگ سے عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ شہید ہوئے، دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے بتایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ بارڈر معاہدے اور طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔
