
قصور: چھانگا مانگا پولیس کی بڑی کارروائی، 6 کلو سے زائد ہیروئن برآمد، 3 ملزمان گرفتار
قصور: تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات سپلائی میں ملوث ایک نیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او سید افتخار بخاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران کی۔ کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام سے زائد ہیروئن، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن قصور محمد ضیاء الحق نے کارروائی پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
