
مقامی صحافیوں کی عمران شوکت علی سے ملاقات، صدر قصور چیمبر منتخب ہونے پر مبارکباد
قصور: مقامی صحافیوں کے ایک وفد نے عمران شوکت علی سے ملاقات کی اور انہیں قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران صحافیوں نے عمران شوکت علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کے دوران قصور کی کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی اور شہر کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
عمران شوکت علی نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مقامی صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں قصور کی کاروباری سرگرمیوں، چیمبر کے کردار اور باہمی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
