
پتوکی: نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق
پتوکی: نیشنل ہائی وے پر پنجاب کالج کے قریب ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر اور ٹینکی اور ایک نجی فیکٹری کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق نجی فیکٹری کی بس ورکرز کو لے کر اوکاڑہ سے لاہور جا رہی تھی کہ پنجاب کالج کے قریب بس نے آگے جانے والے ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر اور ٹینکی کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور 45 سالہ نواز موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ اس کا ساتھی 32 سالہ مدثر زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیا، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
