
محسن نقوی کی اکانومی کلاس میں سفر کی تصویر، صحافی ادیب یوسفزئی کا سوال
وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات سینیٹر محسن نقوی کی ویمن ایشیا کپ فائنل سے واپسی کے دوران اکانومی کلاس میں سفر کی تصویر پر صحافی ادیب یوسفزئی نے سوال اٹھایا ہے۔
ادیب یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا:
ویمن ایشیاء کپ فائنل سے واپسی پر صدر ایشین کرکٹ کونسل، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی اکانومی کلاس میں سفر کر رہے ہیں۔ سوال فقط یہ ہے کہ اگر اتنے عہدوں کے ساتھ محسن نقوی اکانومی کلاس میں سفر کر سکتے ہیں تو چند لوگوں کو گلف سٹریم کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ اور باقی وزراء کیوں اکانومی کلاس میں سفر نہیں کر سکتے؟
