
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پُروقار محفلِ نعت
قصور: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے لان میں ایک پُروقار اور روح پرور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی صورت میں پیش کیے گئے۔ وکلاء صاحبان اور معزز شرکاء نے بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔
محفل کے اختتام پر فوت شدگان وکلاء صاحبان اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے مغفرت، جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کی فلاح و بہبود، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
بعد ازاں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے عظیم الشان جلوس بھی نکالا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت محفل کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ آمین۔
