
کے فار قصور کی نشاندہی پر فوری ایکشن، ڈی سی قصور ٹیم نے صبح مردہ گدھا ہٹا دیا
قصور: بلدیہ چوک سے کچہری روڈ کی جانب گرلز ڈگری کالج روڈ پر خواجہ صاحب قبرستان کے قریب سڑک کے دائیں جانب ایک مردہ گدھا پڑا ہوا تھا، جس سے شدید تعفن پھیل رہا تھا اور شہریوں کو وہاں سے گزرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔
شہریوں کی جانب سے اس مسئلے کی ویڈیو کے ذریعے نشاندہی کی گئی، جس کے بعد کے فار قصور نے رات گئے اس معاملے کی نشاندہی کی۔
کے فار قصور کی نشاندہی پر ڈی سی قصور کی ٹیم نے صبح سویرے فوری ایکشن لیتے ہوئے مردہ گدھے کو موقع سے ہٹا دیا۔
مردہ جانور ہٹائے جانے پر شہریوں نے ڈی سی قصور اور متعلقہ ٹیم کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
