
صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے پاکستان میڈیا کونسل کا بڑا اقدام، حکومت کو مطالبات پیش
اسلام آباد: پاکستان میڈیا کونسل کے سربراہ مہر حمید انور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے حقوق، چوتھے ستون کی حیثیت کو حکومتی سطح پر منوانے اور تمام رجسٹرڈ پریس کلبوں اور ورکنگ صحافیوں کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام اٹھا رہی ہے۔
مہر حمید انور نے تمام شعور رکھنے والے صحافیوں سے پاکستان میڈیا کونسل کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے جائز مطالبات حکومتِ وقت کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صحافیوں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر کی اسمبلیوں اور نیشنل اسمبلی کے باہر پُرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔
پاکستان میڈیا کونسل کے سربراہ نے صحافی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حقوق اور تحفظ کے لیے متحد ہو کر اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔
