
چونیاں میں غیر معیاری اور ایکسپائر مٹھائی و بیکری بسکٹ کی فروخت کا دعویٰ، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ
چونیاں: تحصیل بھر میں غیر معیاری اور ایکسپائر مٹھائی و بیکری بسکٹ کی فروخت جاری رہنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
چونیاں سے مقامی صحافی صابر چوہدری نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تحصیل بھر میں غیر معیاری اور ایکسپائر مٹھائی و بیکری بسکٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ ان کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
مقامی صحافی نے متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ شہریوں نے بھی اس حوالے سے فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
