
سٹیشن پھاٹک پار کے علاقوں میں سہولیات کا فقدان، ٹریفک اور بیوٹیفکیشن کے مسائل پر شہریوں کے تحفظات
یہ علاقہ غیر ہے جہاں نہ تو کوءی آفیسر آتا ہے اور نہ کوءی بیوٹفیکیشن کے کام ہوتے ہیں ٹریفک اہلکاروں کا داخلہ بھی شاءد ممنوع ہے ،سٹیشن پھاٹک پار کے علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد الیکشن میں اپنا حق دہی استعمال کرتے ہیں اور ہار جیت کا فیصلہ انہیں علاقوں کے نتاءج سے ہوتا ہے،ہمارے ایم پی اے صاحب کا آباءی علاقہ بھی ہے،مگر پھر بھی ایسا سلوک کیا جاتا ہے،بعض اوقات ایمبولینس گزرنے کی جگہ نہیں ہوتی ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ،افسران بالا کو بارہا ان علاقوں کے بارے آگاہ کیا گیا مگر صرف وقتی عارضی کاموں کے علاؤہ کچھ نہیں ہوتا،اب سٹیشن پار کے علاقہ مکینوں کو سوچنا ہوگا الیکشن کے دور میں کہ ہم نے کس کا ساتھ دینا ہے ،کیا سرکاری فنڈ ان علاقوں میں لگانا جرم ہے کیا ان علاقوں میں لوگوں کو سہولیات دینا جرم ہے ؟
