
ظفر پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثہ، 22 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کوٹ رادھا کشن: ظفر پھاٹک کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 22 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ڈالے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل سوار عبدالوحید ولد عبدالحمید (عمر 22 سال) کوٹ رادھا کشن سے رائیونڈ کی جانب جا رہا تھا کہ ظفر پھاٹک کے قریب سامنے سے آنے والے ڈالے سے تصادم ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گیا، جس کے سر پر شدید چوٹ اور گردن میں فریکچر آیا، اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے قانونی کارروائی کے لیے متوفی کی میت ورثاء کی درخواست پر تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کر دی۔
