
پنجاب کی عوام نااہل حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے، مولانا راشد محمود سومرو
قصور/پھول نگر: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے پھول نگر، ضلع قصور میں منعقدہ تحفظِ مدارس و عوامی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پنجاب کی عوام ان نااہل حکمرانوں اور اقتدار کے مزے لینے والوں سے تنگ آ چکی ہے۔”
انہوں نے اپنے خطاب میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی مسائل کا سامنا ہے، جبکہ حکمران عوامی مشکلات کے حل پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اب حقیقی تبدیلی اور عوامی مسائل کے حل کی خواہاں ہے۔
مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) عوامی حقوق اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے بھی آواز بلند کرتی رہے گی۔
