
رانا محمد حیات خاں کی صحت میں بہتری، رانا سکندر حیات کی مزید دعاؤں کی اپیل
قصور: ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج قصور سے رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں کی صحت میں بہتری آنے لگی ہے۔
رانا محمد حیات خاں کے بیٹے رانا سکندر حیات نے اپنے پیغام میں والد کی صحت کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت اللہ کے کرم سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔
رانا سکندر حیات نے اپنے پیغام میں کہا: “بیشک شفا اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔ الحمدللہ والد صاحب کی صحت اللّٰہ کے کرم سے بہتری کی طرف آرہی ہے۔ الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ۔”
انہوں نے رانا محمد حیات خاں کی مزید صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے لیے دعا کی جائے۔
رانا محمد حیات خاں کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد قصور سے تعلق رکھنے والے ان کے چاہنے والوں اور حلقہ احباب کی جانب سے بھی ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
