
Muhammad Saleem Baloch Praises Kasur DC for Road Development
قصور: مقامی صحافی محمد سلیم بلوچ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں شہر قصور کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی کاموں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محمد سلیم بلوچ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات ہی اچھی انتظامیہ کی پہچان ہیں۔ انہوں نے شہر میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی سہولت اور شہری مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے گی۔
مقامی صحافی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور تعمیر شدہ سڑکوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا ریلیف مل سکے اور سڑکیں جلد دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں۔
محمد سلیم بلوچ نے اپنی پوسٹ کا اختتام ان الفاظ میں کیا: ”قصور کی ترقی، شہریوں کی خوشحالی!“
